برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق سخت پابندیاں عائد، ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق سخت عائد پابندیاں فائل فوٹو برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق سخت عائد پابندیاں

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے 30 سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 10 سے 13 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے برطانوی پولیس نے آپریشن شروع کر دیا جبکہ آوٹ ڈور ایک اجتماع کو ختم کرانے کے لیے پولیس اور شہری آمنے سامنے آ گئے۔

تاہم پولیس کی جانب سے منتشر کرنے پر شہریوں کو گھروں کو واپس لوٹنا پڑا اور پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

برطانوی پولیس کی ملک کے دیگر حصوں میں بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے مختلف کارروائیوں جاری ہیں جبکہ ہفتہ وار چھٹی پر بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

عالمی وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 8 لاکھ 50 ہزار 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 77 لاکھ 6 ہزار 814 افراد صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے جہاں 61 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 87 ہزار224 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار896 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 36 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 64 ہزار 617 ہے۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 9 لاکھ 90 ہزار 326 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار 93 ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store