نائٹ کلب پر چھاپے، بھگدڑ سے 13 افراد کچل کر ہلاک

پیرو میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھگدڑ مچ گئی فائل فوٹو پیرو میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھگدڑ مچ گئی

پیرو میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 13 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما کے تھامس ریسٹو بار کلب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا جس سے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی اور لوگ ایک دوسرے کو کچلتے ہوئے فرار کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھگدڑ میں کچلے جانے اور دم گھٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہیں، پولیس نے نائٹ کلب سے 23 افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تقریبا 120 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن میں نائٹ کلب کی انتظامیہ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ پولیس کو بار کے مالک اور منیجر کی تلاش ہے۔ گرفتار شدہ افراد پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرو میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 236 ہوگئی ہے جب کہ 27 ہزار 453 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکومت نے 12 اگست سے نائٹ کلب کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store