سعودی حکام نے سنگین جرائم سے متعلق عوام کی آگہی کے لئے اہم اعلان جاری کردیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مملکت میں سنگین جرائم کی فہرست جاری کی ہے، ان میں سے 25 ایسے جرائم ہیں جن کے ارتکاب پر گرفتاری ضروری ہوتی ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں سنگین جرائم کی فہرست کے اجرا سے انسانی حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا اور آزادی کا حق محفوظ ہوگا۔

سنگین جرائم میں حدود کے جرائم بھی شامل ہیں جن کی سزا قتل ہے، بلقصد جیسے قتل کے جرائم، قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے جرائم، ایسے جرائم جن پر تین برس سے زیادہ کی سزا مقرر ہے۔ ہر وہ جرم جس کے بارے میں یہ صراحت کردی گئی ہوکہ وہ بڑا جرم ہے۔ 

تجارتی دستاویزات کے قانون کی دفعہ 118 میں مذکور سرگرمیاں

سرکاری خزانے میں غبن یا کسی ادارے یا کمپنی کے خزانے کو ہڑپنا یا شراکتی کمپنیوں یا ایسی کمپنیوں کی رقوم پر ہاتھ صاف کرنا جن میں ریاست شریک ہو یا بینکوں یا بینکنگ امور انجام دینے والے اداروں یا کمپنیوں کے سرمائے میں خوردبرد۔

بیس ہزار سے زیادہ کی رقم کی دھوکہ دہی کے مقدمات، جان بوجھ کر کسی انسان کو جانی نقصان پہنچانا، کسی کے جسم کا کوئی غصو تلف کردینا یا معطل کردینا یا کسی کو ایسا زخم دینا جس کے درست ہونے میں 21 دن سے زیادہ لگ رہے ہوں۔

بیس ہزار ریال سے زیادہ مالیت کی جائداد کوجان بوجھ کر نقصان پہنچانا نجی یا سرکاری املاک یا بیس ہزار ریال کی رقم کا نقصان دینے والے جرم۔

والدین میں سے کسی ایک پر تشدد بشرطیکہ متاثرہ ماں یا باپ اپنے حق سے دستبردار نہ ہوا ہو۔ کسی کی جان یا آبرو یا دولت کو نقصان پہنچانے کے لیے گھروں کے تقدس کو پامال کرنا۔

کسی منظم گروہ کی طرف سے حد کےد ائرے میں نہ آنے والی چوری۔ کسی کا سرمایہ یا مال لوٹنا بشرطیکہ مالک دستبردار نہ ہوا ہو۔ گاڑی چوری کرنا بشرطیکہ مالک اپنے حق سے دستبردار نہ ہوا ہو۔

فحاشی کے اڈے قائم کرنا یا چلانا ۔نشہ آور اشیا بیچنا، تیارکرنا یا اسمگل کرنا یا دھندے کے لیے ذخیرہ کرنا۔نشہ آور قات کے پتے سمگل کرنا یا وصول کرنا یا کاروبار کے لیے اس کی کاشت کرنا۔

نشہ آور اشیاء کے اثر یا ٹائر سکریچنگ یا مخالف سمت میں ڈرائیونگ یا ریڈ سگنل توڑنے یا حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کی صورت میں ٹریفک حادثات کرنا بشرطیکہ اس سے کسی کی جان چلی جائے یا اس کے جسم کا کوئی حصہ ختم ہوجائے یا غیرموثر ہوجائے یا ایسا زخم لگ جائے جس کے علاج میں 21 دن سے زیادہ لگ رہے ہوں۔

آن ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکار پر جان بوجھ کر حملہ یا سرکاری گاڑی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا یا سرکاری اہلکاروں کے آلات کو توڑ پھوڑ دینا۔ پبلک مقامات یا تقریبات میں فائرنگ۔ بندوق سے گولی چلانا یا دھمکی دینا یا نقصان پہنچانے کے لیے فائرنگ کا ارادہ ظاہر کرنا۔

اشتعال انگیز جرائم ،اغوا کے جرائم یا جان یا آبرو یا دولت کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی کو حراست میں لینا۔ تجارتی جعلسازی کے جرائم، بشرطیکہ ملاوٹی سامان سے انسان یا جانور کی صحت کو نقصان ہو یا ان کی سلامتی کے لیے اس سے خطرہ پیدا ہوجائے۔

install suchtv android app on google app store