حساس ادارے کے ڈائریکٹر سمیت سات افسران معطل، مگر کیوں؟ جانیے اہم خبر

کویت فائل فوٹو کویت

حکومت نے حساس معلومات افشا کرنے کے الزام پر ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی ایجنسی سمیت سات افسران کو عہدے سے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی ایجنسی سمیت سات افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کردیاہے ۔

یہ فیصلہ انہوں نے گذشتہ سال 2018 میں ہونے والی ایک ریکارڈنگ کو لیک کرنے کے الزام میں کیا، تحقیقتاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ان افراد کیخلاف کاروائی کی گئی۔

اس حوالے سے انس الصالح نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ پبلک پراسیکیوشن کو بھی ارسال کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store