سعودی عرب نے اسرائیل تعلقات قائم کرنے سے متعلق اعلان جاری کردیا، خبر میں جانئے تفصیلات

سعودی وزیر خارجہ ،شہزادہ فیصل بن فرحان فائل فوٹو سعودی وزیر خارجہ ،شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی عرب، امن منصوبے کا پابند ہے، سعودی عرب نے اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ ،شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا، ریاض فلسطین اور اسرائیل کے درمیان عرب امن معاہدے کے تحت امن کا پابند ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد، جرمنی میں پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے یروشلم کے یکطرفہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہوجائے گا: امریکی صدر ٹرمپ

ان کا مزید کہنا تھا، ریاض عرب بستیوں کی تعمیر اور الحاق کی یکطرفہ اسرائیلی پالیسیوں کو ناجائز اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارت کی طرح اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا راستہ اختیار نہیں کرے گا، جب تک کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امن معاہدہ نہیں کرتا۔

install suchtv android app on google app store