جدہ کے سمندرمیں یوم آزادی منانے کا انوکھا اندازدیکھ کر ہر شخص حیران

سعودی عرب میں پاکستان کا یوم آزادی فائل فوٹو سعودی عرب میں پاکستان کا یوم آزادی

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں گزشتہ روز پاکستانیوں نے سعودی اور شامی دوستوں کے ہمراہ پاکستان کا یوم آزادی منایا۔

 دنیا بھر میں پاکستانی جہاں کہیں بھی موجود ہیں انھوں نے کرونا کی وبا میں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے انداز میں جشن آزادی منایا، اس سلسلے میں جدہ کے سمندر میں بھی یوم آزادی منایا گیا اور پاکستان کی 74 ویں سال گرہ کا کیک کاٹا گیا۔

پاکستانی، سعودی اور شامی ڈائیورز جدہ کے سمندر میں پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں

جدہ میں موجود پاکستانی ڈائیور یحییٰ اشفاق نے اس منفرد انداز میں یوم آزادی منانے کا انتظام کیا۔

ڈائیورغوطہ خور یحییٰ اشفاق نے جمعے کو جدہ میں بحیرہ احمر کے ساحل کے قریب تین پاکستانی نوجوانوں عمر جان، حسن بخش اور فائز، 2 سعودیوں اور ایک شامی کے ہمراہ زیر آب پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرائے اور کیک کاٹا۔

پاکستانی اور سعودی نوجوانوں کے ساتھ 7 برس کے چھوٹے بچے باسل نے بھی ڈائیو کر کے وہاں موجود لوگوں کو حیران کر دیا اور اس طرح پاکستان کے ساتھ اپنی دلی وابستگی کا اظہار کیا۔ ڈائیورز نے زیر آب رہتے ہوئے اذان بھی دی اور باجماعت نماز پڑھی۔

تمام غوطہ غوروں نے اپنی اس کاوش کو کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا، اس موقع پر تمام ڈائیورز نے فرنٹ لائن ورکرز کی کٹ پہن رکھی تھی۔

یحییٰ اشفاق نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ہر سال پاکستان کا یوم آزادی اس منفرد انداز کے ساتھ منا رہا ہوں اور اس بار کرونا کی وبا میں بھی یہ روایت برقرار رکھی ہے، اس بار کا ایک مقصد کرونا وائرس سے آگہی بھی تھا۔

install suchtv android app on google app store