ترکی اور یونان کے درمیان تعلقات شدید کشیدہ، دونوں ملکوں کی فوج ہنگامی طور پر الرٹ

طیب اردوان فائل فوٹو طیب اردوان

یونان کیساتھ کشیدگی ، ترکی نے اپنی فوج کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کی تلاش کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اس معاملے پر ترکی اور یونان نے کشیدگی میں اضافے کے بعد فوری اپنی فوجوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ترکی کی بحریہ الرٹ پر ہے اور سمندری حدود میں مسلسل گشت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک فوج کے جنگی ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی پروازیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب یونان نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کر دیا ہے۔ یونان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کی طرف سے دبائو اور بلیک میلنگ کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گا۔

یونانی حکومت ملک کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کرے گی۔یونانی وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ترکی ہمارے آبی وسائل کو دھونس کے ذریعے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے ترکی کی طرف سے قبرص اور یونان کے درمیان سمندری علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے تحقیقاتی سمندری مشن بھیجنے کے اعلان کی مذمت کی۔

اجلاس میں یونانی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ یونانی وزارت خارجہ نے ترکی پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی سرگرمیوں سے باز آئے اور خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایتھنز ترکی کی طرف سے بلیک میلنگ کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا بلکہ یونان کی خود مختاری کا بھرپور دفاع کیا جائیگا۔ اس تمام صورتحال میں ترکی کی قیادت نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

install suchtv android app on google app store