چین میں ایک بار پھر کوروناوائرس سر اٹھانے لگا ،ایک ہی دن میں درجنوں نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

چین کے قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر گذشتہ روز نوول کورونا وائرس کے 44 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 31 درآمدی جبکہ 13 کیسزمقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چائنہ کےقومی صحت کمیشن نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاکہ مقامی سطح پر ترسیل کے تمام 13 کیسز سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ میں سامنے آئے ہیں۔

شنگھائی بلدیہ اور صوبہ فوجیان میں نوول کوروناوائرس کا ایک ایک نیا مشتبہ کیس سامنے آیا جو کہ دونوں ہی مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے گذشتہ روز کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کمیشن نے کہاکہ گذشتہ روز نوول کورونا وائرس کے کل 52 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔گذشتہ روز کے اختتام تک مین لینڈ پر کل 2 ہزار 200درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ جن میں سے 2 ہزار46 کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 154 تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 1 شدید بیمار ہے۔

درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store