24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ، کیسز میں ہوا بڑا اضافہ، جانیے تفصیلات

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

بھارت کی مودی سرکار اپنے دیس میں عالمی موذی مرض “کورونا ” کے سامنے بند باندھنے میں ناکام ہو گئی ہے اور روزانہ ہزاروں کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں نئے کیسز کی تعداد میں 53 ہزار 601 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے 871 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

بھارتی میڈیاکےمطابق نوول کورونا وائرس وبائی مرض کےخلاف عالمی جنگ کےتازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق بھارت میں نوول کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد منگل کو بڑھ کر 22 لاکھ 68 ہزار676 ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اموات کی تعداد 45 ہزار کی حدعبور کرکے 45 ہزار257 تک پہنچ گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں نئے کیسز کی تعداد میں 53 ہزار 601 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے 871 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store