ملک کے عوام میں سخت غصہ، وزیراعظم نے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

عوام کا احتجاج فائل فوٹو عوام کا احتجاج

ملک کے عوام میں سخت غم و غصہ، وزیر اعظم نے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب قوم سے خطاب کریں گے اور اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ بیروت دھماکے کے بعد اب تک لبنان کی کابینہ کے 3 وزرا اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آرہا ہے جب 4 اگست کے خوفناک دھماکے کے بعد ملک کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ بیروت دھماکے میں 200 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ 6 ہزار زخمی ہوئے تھے۔

قبل ازیں لبنان کی وزیر انصاف میری کلاڈ نجم نے پیر کے روز استعفیٰ دیا ہے۔ وزیر خزانہ غازی وزنی کابینہ کے اجلاس میں اپنے استعفے کے ساتھ پیش ہوئے تھے لیکن انہوں نے کچھ دیر کیلئے اپنا استعفیٰ روک لیا ہے۔

وزیر اطلاعات منال عبدالصمد اور وزیر ماحولیات نے اتوار کے روز اپنے عہدوں سے استعفے دیے تھے۔ لبنان کے وزیر خارجہ دھماکے کے ایک دن بعد ہی اپنے استعفے کا اعلان کرچکے تھے۔

install suchtv android app on google app store