بھارت کی اہم ترین شخصیت کورونا وائرس کا شکار، جانیے تفصیلات

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

کورونا وائرس نے بری طرح سے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور روزانہ کی بنیاد پر کیسز بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں تاہم اب بھارت کے سابق صدر ” پرناب مکھرجی “ کو بھی کورونا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی صدر پرنام مکھرجی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کسی اور مسئلے کے باعث ہسپتال کا دورہ کیا لیکن اس دوران مجھ میں کورونا وائرس کی تشخیص بھی ہوئی ہے۔ اس لیے میں ان تمام لوگوں سے التماس کرتا ہوں، جو مجھ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملاقات کر چکے ہیں۔ وہ قرنطینہ اختیار کریں اور اپنا اپنا ٹیسٹ بھی کروا لیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، تاہم بھارت میں صورتحال کافی گھمبیر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 44 ہزار 499 اموات ہو چکی ہیں تاہم 15 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store