مدینہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم، سعودی نرس نے مثال قائم کردی

حادثہ فائل فوٹو حادثہ

سعودی عرب میں نرس نے مدینہ مکہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے مثال قائم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کی الحناکیہ گورنری میں المحفر ہیلتھ سینٹر میں فرائض انجام دینے والی نرس خلود الصمعدی نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی ختم کرکے واپس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک کار حادثہ دیکھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خلود الصمعدی کا کہنا تھا کہ میری گاڑی میں ابتدائی طبی امداد کا سامان ہر وقت موجود ہوتا ہے اور اس وقت میں اپنی گاڑی روک کر فوری طور پر متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد دی اور زخمیوں کی مرہم پٹی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلال احمر کی ٹیم کے پہنچنے تک وہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ان کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

مدینہ منورہ کے شعبہ صحت کے ترجمان معید ابوعنق نے سعودی نرس خلود کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے نوجوان سعودی قوم کے ہیرو ہیں جو اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دوسروں کو مشکل سے نکالنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے صحت ڈاکٹر محمد الخلاوی نے ٹیلیفون پر نرس خلود الصمعدی سے بات کرکے متاثرہ خاندان کی مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی۔

install suchtv android app on google app store