ترکی نے لبنان کو بڑی پیشکش کردی، اُمتِ مسلّمہ میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی

ترک صدر طیب اردوان فائل فوٹو ترک صدر طیب اردوان

ترکی نے بیروت کی بندرگاہ اور تباہ ہونے والی عمارتوں کی بحالی کی پیش کش کر دی۔

ترک نائب صدر فواد اوکتائے نے بیروت دھماکے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

ترک نائب صدر فواد اوکتائے اور وزیرخارجہ نے لبنانی صدر سے ملاقات کی، ترکی کی مرسین بندرگاہ کے استعمال اور زخمیوں کو ترکی لے جانے کےلیے ایئرایمبولینس کی پیش کش کی۔

ترکی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ترکی بیروت بندرگاہ کی دوبارہ تعمیر کے لیے تیار ہے۔ جب تک بیروت بندرگاہ آپریشنل نہیں ہو جاتی تب تک لبنان مرسین بندرگاہ استعمال کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان: بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، 78 افراد ہلاک، 4000 سے زائد زخمی

یاد رہے کہ لبنان کا دارالحکومت بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوا اور یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی دکانیں تباہ ہوگئیں اور متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے جب کہ نزدیکی شاہراہ پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store