سعودی عرب میں کورونا کیسز میں حیرت انگیز کمی، تفصیلات جاری کر دی گئیں

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے جب کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے 1402 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جب کہ 1775 افراد صحت یاب ہوئے ۔

وزارت صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مملکت میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں میں صحت یاب ہونے کی شرح تقریبا 85 فیصد ہے۔

پچھلے مہینوں کے دوران وزارت صحت وائرس سے بچا ئوکے اقدامات کو نظرانداز کرنے کے خلاف مستقل انتباہ کرتی رہی ہے۔

شہریوں کو ماسک لگانے ، معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، اجتماعات پر پابندی اور ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store