اماراتی حکام نے دُبئی کے بچوں اور والدین کی بھی سُن لی، خوشخبری آگئی

اماراتی حکام نے دُبئی کے بچوں اور والدین کی بھی سُن لی فائل فوٹو اماراتی حکام نے دُبئی کے بچوں اور والدین کی بھی سُن لی

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے باعث مارچ 2020ء تدریسی عمل روک کر سٹوڈنٹس کو کئی ماہ کے لیے چھُٹیاں دے دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں بچوں کی پڑھائی کے حرج کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

جس کے باعث سٹوڈنٹس اپنے گھروں سے ہی تعلیم حاصل رہے تھے۔ امارات میں کورونا کیسز میں کمی ہونے کے بعد یکم ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

جس پر والدین نے بچوں کو فی الحال سکول بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ والدین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پہلے ابوظبی اور پھر دُبئی میں اعلان کر دیا گیا ہے کہ بچے یکم ستمبر سے شروع ہونے والے سمسٹر کے دوران گھر بیٹھے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔

دُبئی حکومت نے تمام سکولز کے پرنسپلز کو ایک سرکلر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے سکول کھُلنے کے بعد بھی سکول مینجمنٹ کو اختیار ہو گا کہ وہ بچوں کو سکول بُلوانے کی بجائے انہیں آن لائن ذریعے سے تدریس جاری رکھیں۔

جو والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنا چاہیں ، تو انہیں کلاس روم میں ہی پڑھایا جا سکتا ہے۔ سکولز انتظامیہ کو مکمل اختیار ہو گا کہ وہ اگلے سمسٹر کے دوران بھی 100 فیصد آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (Adek) کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ اگرچہ یکم ستمبر سے نئے سمسٹر کا آغاز ہو رہا ہے ، تاہم بہت سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں، اگر یہ والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنا چاہیں تواگلے سمسٹر کے دوران وہ بچوں کو گھر سے ہی آن لائن کلاسز دلوا سکتے ہیں۔

تاکہ کورونا کی وبا کے حوالے سے ان کی پریشانی ختم ہو جائے۔ Adek کی جانب سے ماہ ستمبر میں تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ Adekکے اس اعلان پرزیادہ تر والدین نے یہ خدشات ظاہر کیے تھے کہ ابھی مملکت سے کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، صرف کیسز کم ہوئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کی صورت میں بچوں کی صحت کو خطرات ہو سکتے ہیں۔

والدین کے ان تحفظات پر Adek نے اب اعلان کر دیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو فی الحال سکول نہیں بھیجنا چاہتے، وہ کچھ عرصہ کے لیے انہیں گھر پر ہی آن لائن کلاسز کروا سکتے ہیں۔ والدین اگر Adek سے رابطہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے Adek کی ہاٹ لائن 800-COMPLIANE(E) / 800-266754262 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store