سعودی سرحدیں کھولنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پرخبریں وائرل، نیا بیان سامنے آگیا

اسی طرح کی اطلاعات بعض اخبارات نے بھی ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہیں۔ فائل فوٹو اسی طرح کی اطلاعات بعض اخبارات نے بھی ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 9 اگست 2020 سے سعودی عرب کے بری راستے کھولے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اطلاعات کی حقیقت کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ 9 اگست کو سعودی بری سرحدیں آمد ورفت کے لیے کھول دی جائیں گی۔

اسی طرح کی اطلاعات بعض اخبارات نے بھی ذرائع کے حوالے سے جاری کی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر ایک شہری کے استفسار پر کہا کہ جب بھی بری سرحدیں یا سمندری سرحدی یا فضائی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ ہوگا اس کی باقاعدہ اطلاع کسی نہ کسی سرکاری چینل کے ذریعے دی جائے گی۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کہیں سے جاری ہونے والی کوئی بھی اطلاع بے معنی ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی فیصلہ ہوگا تو سرکاری چینل سےاس کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور 23.2 میٹر چوڑا ہے۔

یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔

کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے32 برس میں382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں جبکہ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے، ذرائع کے مطابق اس کے بالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store