اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے، شہری سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے فائل فوٹو اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے شہری سڑکوں پر نکل آئے، بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر 10 ہزار سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے کاروباری بحران اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں بعض جگہوں پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے 20 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store