کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بُری خبر، کویتی حکومت کا ناقابلِ یقین اقدام ، پاکستانیوں کو جھٹکا دے دیا

کویت ائیر پورٹ فائل فوٹو کویت ائیر پورٹ

کویتی حکومت نے فضائی آپریشنز پر کئی ماہ کی پابندی کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال کر دیا ہے تاہم پاکستان سمیت 7 ممالک کے باشندوں کی کویت واپسی پر پابندی برقرار رہے گی۔

اس فیصلے سے کویت کا ویزہ رکھنے والے ان پاکستانیوں کی اُمیدوں پر اوس پڑ گئی ہے، جو فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کے باعث کئی ماہ سے پاکستان میں ہی پھنسے رہ گئے ہیں۔

کویتی کابینہ نے گزشتہ روز فیصلہ لیا کہ دُنیا کے بیشتر ممالک کے لیے پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ یکم اگست سے بحال کر دیا جائے۔ 

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش، فلپائن، سری لنکا اور ایران سے پروازوں کے کویت آنے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

اس فیصلے کے باعث کویتی ویزہ ہولڈرز پاکستانی واپس نہیں جا سکیں گے۔

گورنمنٹ کمیونیکیشن سنٹر کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست سے دُنیا بھر کے متعدد ممالک کے کویتی ویزہ ہولڈز اور کویتی باشندوں کو کویت آنے کی اجاازت ہو گی، اور کویت میں مقیم ان ممالک کے باشندے بھی پروازوں کے ذریعے واپس جا سکیں گے۔

کویت کے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ کویت ایئرپورٹ سے آٹھ خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات ، بحرین، عمان، لبنان، قطر، اُردن، ایران اور مصر کے لیے پروازیں روانہ ہو سکیں گی۔جبکہ 6 یورپی ممالک بوسنیا ہرزیگوینا، برطانیہ، سوئٹرزلینڈ جرمنی اور آذربائیجان کے لیے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیا گیا ہے۔

بھارت، پاکستان، سری لنکا، نیپال، فلپائن کے علاوہ ایتھوپیا اور افریقہ کے لیے بھی کویت سے پروازیں روانہ ہو سکیں، مگر ان ممالک کے مسافروں کو نہیں لائیں گی۔

واضح رہے کہ پانچ ماہ کی فضائی بندش کے بعد یکم اگست سے کویت میں جزوی فلائٹ آپریشنز بحال کیا گیا ہے۔

کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق پروازوں کی مکمل بحالی میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔البتہ کویت پاکستان اور بھارت وغیرہ کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔ جن ایئر لائنز کو کویت ایئرپورٹ سے جہاز اُڑانے کی اجازت دی گئی ہے، وہ یکم اگست سے کویت سے 20 ممالک کے لیے پروازیں شروع کر سکتی ہیں۔

کویت نے کورونا کی عالمی وبا کے باعث مارچ میں تمام انٹرنیشنل فلائٹس معطل کردی تھی۔تاہم مختلف ممالک میں محصور کویتی شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروزوں کی اجازت دی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store