رجب طیب اردگان کا عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیغام، اہم اعلان بھی کردیا

رجب طیب اردگان فائل فوٹو رجب طیب اردگان

ترک صدر طیب اردوان نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔گئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میںعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

نماز عید کے بعد اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر ، انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث انتہائی سادگی سے منائی گئی اور مسلمانوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔ یورپ بھر اور امریکا میں بھی جمعہ کو عید منائی گئی۔

اس موقع پر ترک صدر طیب اردگان نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

ترک صدر نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اور کہا ہے کہ میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں امید ہے دنیا میں امن قائم ہو گا۔ ترک صدر نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس ایام ہماری قوم،عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لیے اچھے نیتجے کا باعث ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اس سال ہم عید الا ضحیٰ پر افسردہ ہیں۔ اس سال کورونا کے باعث مسلمانوں کی کم تعداد نے حج ادا کیا۔

آئندہ سال انشاءاللہ لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ میں جائیں گے۔

ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ترکی کے مسلمانوں نے آج آیا صوفیہ میں عیدالاضحی کی نماز پڑھی۔

آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یہاں عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔ اس موقع پر ترکی کے مسلمانوں کی جانب بہت خوشی کا اظہار کیا گیا۔

آیا صوفیہ میں نماز ادا کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store