ایران کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یران نے بدھ کے روز زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ فائل فوٹو یران نے بدھ کے روز زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

یران نے بدھ کے روز زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران نے نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔

ایران کے جنوبی علاقے میں جنگی مشقیں جاری ہیں۔ مشقوں کے آخری حصے کو نبی آخرالزماں کے نام کی مناسبت سے پیامبر اعظم کا نام دیا گیا ہے۔ اس مشق کی تفصیلات سرکاری طور پر ذرائع ابلاغ پر نشر کی جا رہی ہیں۔

اس دوران ہرمزگان صوبے کی زمین میں دبے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ جس میں لانچنگ پیڈ اور دیگر روایتی آلات استعمال نہیں کیے گئے۔ ایرانی جنرل کا دعویٰ ہے کہ تمام میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔

قبل ازیں ایران کی فوج کی جانب سے امریکی جہازوں پر قبضے کی مشقیں کی گئی، جس پر امریکی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ امریکی بحریہ نے ایرانی مشق کو غیر ذمہ دارانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں جاری تربیتی مشق کے دوران ڈمی امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملہ کیا جس میں اِتنی بڑی تعداد میں اسلحے کا استعمال ہوا کہ خطے میں موجود دو امریکی بحری بیڑوں کو حکام کی جانب سے چوکنا رہنے کا حکم دینا پڑا۔

 مشق کے دوران ہیلی کاپٹر سے کیے گئے میزائل حملے کے ذریعے اس ڈمی بیڑے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایرانی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اس مشق پر کہا کہ ہم نے آج دکھا دیا ہے کہ ہماری فضائی اور بحری صلاحیت کیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store