کورونا وائرس: عید الاضحیٰ پر مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد، حکومت نے بڑا اعلان سنادیا

عید الاضحیٰ فائل فوٹو عید الاضحیٰ

عید الاضحیٰ پر مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔

بحرین نے کرونا وائرس کی وَبا پر قابو پانے تک مساجد میں نمازیں ادا کرنے پر عاید پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی سپریم کونسل برائے انسانی امور نے بدھ کو ایک بیان میں اس پابندی کا اعلان کیا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائی کے لیے بھی مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔

بحرین نے مارچ کے آخر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دوسرے خلیجی عرب ممالک کی طرح مساجد میں پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ نماز جمعہ کی ادائی موقوف کردی تھی اور مسلم عبادت گزاروں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے گھروں ہی میں نماز ادا کریں۔

بحرین نے 5 جون سے مساجد میں نماز جمعہ کی باجماعت ادائی کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت نے شہریوں اور مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے خاندانوں اور رشتے داروں سے بالمشافہ میل ملاقات سے گریز کریں اور عید پر تہنیتی پیغامات کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کریں۔

اس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھر ہی میں رہیں اور کسی ناگزیر ضرورت کی صورت ہی میں گھروں سے باہر نکلیں،عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک پہن کررکھیں اور ہر جگہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

بحرینی حکومت نے 6 اگست تک جیم ، کھیل کے بیرونی میدان اور پیراکی کے عوامی تالابوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عوامی بیچز کو دوبارہ سخت پابندیوں کے ساتھ کھول دیا گیا ہے،وہاں پانچ ، پانچ سے زیادہ افراد نہیں جاسکیں گے اور ایک فرد کو دوسرے فرد سے دو میٹر تک فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store