جرمنی میں طیارہ گر کر تباہ، خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • اپ ڈیٹ:
جرمنی کے دارالحکومت میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں فائل فوٹو جرمنی کے دارالحکومت میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں طیارہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برلن میں چھوٹا طیارہ اپارٹمنٹ کی عمارت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی۔

طیارہ گرم ہوا کے غبارے سے ٹکرا کر گرا۔ طیارے میں آگ لگنے سے پہلے ایک چھوٹے بچے کو معمولی چوٹیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ دو افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد طیارے میں سوار تھے اور ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

install suchtv android app on google app store