افسوناک خبر، بھتیجی کو ہراساں کرنے والوں کی پولیس سے شکایت پر صحافی کو قتل کر دیا

افسوناک خبر، بھتیجی کو ہراساں کرنے والوں کی پولیس سے شکایت پر  صحافی کو قتل کر دیا فائل فوٹو افسوناک خبر، بھتیجی کو ہراساں کرنے والوں کی پولیس سے شکایت پر صحافی کو قتل کر دیا

بھارت میں ایک صحافی کو اپنی بھتیجی کو ہراساں کرنے والوں کی پولیس سے شکایت کرنے پرگولی مار دی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک 35 سالہ صحافی وکرم جوشی کو دن دیہاڑے سر میں گولی مار دی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں نامعلوم افراد کو وکرم جوشی کی موٹر سائیکل کو بیچ سڑک میں روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گولی مارنے کے وقت مقتول صحافی کی 5 اور 11 سال کی دو بیٹیاں بھی موٹر سائیکل پر موجود تھیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد کو گولی لگنے کے بعد بچیاں باپ کے برابر میں بیٹھی ہیں جبکہ ان کے پاس سے گاڑیاں گزر رہی ہیں۔

گولی لگنے کے بعد وکرم جوشی 2 دن تک مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج رہنے کے بعد آج چل بسے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اگر ان کے بھائی کی جانب سے بھتیجی کو ہراساں کرنے کی شکایت پر ملزمان کے خلاف ایکشن لیا ہوتا تو انہیں انتقامی کارروائی کی ہمت نہیں ہوتی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پورے بھارت میں صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

پولیس کی جانب سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقامی پولیس اسٹیشن کے 2 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store