سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق بڑا اعلان، سپریم کورٹ نے بھی اپیل کردی

سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا فائل فوٹو سعودی عرب میں ذوالحج کے چاند سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوی الحج 22 جولائی بروز بدھ ہو گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس ہوا جس میں مملکت کے کسی حصے سے چاند دیکھنے کے شواہد نہیں ملے۔

سپریم کورٹ نے مملکت کے تمام علاقوں میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب میں یکم ذی الحج 22 جولائی بروز بدھ ہو گی اور مناسکِ حج کا آغاز28 جولائی سے ہو گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وقوف عرفہ30جولائی اور عیدالاضحی31جولائی کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے امسال سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے مطابق سرکاری ملازمین کی تعطیلات جمعرات 23 جولائی 2 ذوالحج کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوں گی، سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست 19 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔

وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کے ملازمین کی عید الاضحیٰ پر تعطیلات چار دن کی ہوں گی، نجی ملازمین کی چھٹیوں کی شروعات بدھ 29 جولائی 8 ذوی الحج کی ڈیوٹی مکمل کرکے ہوگی، نجی اداروں کے ملازمین پیر 3 اگست 13 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store