سعودی حکومت کی کورونا کے مریضوں کو خاص ہدایات جاری، مل گیا بڑا ریلیف

سعودی ولی عہد شاہ سلمان فائل فوٹو سعودی ولی عہد شاہ سلمان

کورونا مریض کی صحت یابی کے بعد ڈیوٹی پر آنے کا انحصار میڈیکل ٹیم کی رائے پر ہوگا، سعودی حکومت نے خاص ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی حکومت نے کورونا کے حوالے سے اپنے شہریوں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی حکومت نے عوام کو آگاہ کیاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص ڈاکٹروں کی ہدایت اور ان کی اجازت سے ہی اپنی ڈیوٹی پر واپس آسکتا ہے۔

اگر کورونا سے متاثرہ شخص کی حالت قرنطینہ کے بعد بھی نہیں سنبھلتی تو بیماری کی چھٹی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ملازم کو نگہداشت میں رکھنا ضروری ہوگا وہ وائرس سے صحت یاب ہوتے ہی ڈیوٹی پر نہیں جائے گا بلکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق گھر یا اسپتال میں مزید آرام کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store