افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ، افسوس ناک خبر آگئی، جانیے مزید تفصیلات میں

  • اپ ڈیٹ:
 افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ

افغانستان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، ابتدائی اطلاعات میں کہا جارہا ہے کہ یہ طیارہ افغان فضائیہ کا تھا، اس طیارے کو امریکی پائلٹ اُڑا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق افغان فضائیہ کا طیارہ A29 Super 2 افغانستان کے صوبے بغلان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کو امریکی پائلٹ اُڑا رہا تھا۔ طیارہ جیسے ہی گرا فوری طور پر آگ نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امریکی پائلٹ نے فوری بٹن دبا کر اپنے آپ کو طیارے سے باہر دھکیلا اور اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طیارے کو امریکی فضائیہ کا ایک زیر تربیت پائلٹ اُڑا رہا تھا اور اسکی تربیت جاری تھی۔ زیر تربیت پائلٹ کی حاضر دماغی کام دکھا گئی اور پیرا شوٹ کی مدد سے وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثہ ہوتے ہی ریسکیو ادارے اور امریکی فضائیہ کے حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے میں کسی بھی قسم کے شر پسند عناصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

پائلٹ کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ حاڈچی ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے پیش آیا، تاہم اس حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ابھی تک پائلٹ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ یہ طیارہ جس جگہ پر گرا ہے اس علاقے کو طالبان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اس طیارے کے گرنے کے بعد طالبان کی جانب سے بھی کوئی دعویٰ سامنے نہیں آسکا ہے اور افواہوں کا قلع قمع اسی وقت ہوگیا، جب امریکی فضائیہ کے حکام کی جانب سے دعوؤں کی تردید کر دی گئی کہ اس حادثےمیں کوئی شرپسند عنصر ملوث ہوسکتا ہے، تاہم حقائق کمیٹی کی جانب سے تحقیقات کرنے کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store