سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور عوام کی آگاہی کیلئے کچھ اہم مشورے دیئے، جانئے تفصیلات

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کچھ اہم مشورے دیئے ہیں فائل فوٹو سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کچھ اہم مشورے دیئے ہیں

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور عوام کی آگاہی کیلئے کچھ اہم مشورے دیئے ہیں، جس پر عمل کرکے شہری اس جان لیوا وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کو متعدی امراض اور کورونا وائرس سے بچانے کے لیے6 اہم اور مفید مشورے دے دیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے دمے کے مریضوں کے لیے آگہی پیغام میں مندرجہ ذیل چھ مشورے دیے ہیں، سب سے پہلے عوام ہاتھ پابندی سے دھوتے اور سینیٹائز کرتے رہیں اور کسی کا نجی سامان ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔

وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ سیال اشیا زیادہ سے زیادہ استعمال کی جائیں اور عوام ہر سال انفلوائنز ویکسین کا اہتمام کریں، اس کے علاوہ جسم کو آرام پہنچائیں اور بھرپور نیند لیں، سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کریں۔

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے متعدی امراض زیادہ تیزی سے پکڑ لیتے ہیں جبکہ ان کے یہاں بیماری کی علامتیں شدت اختیار کرلیتی ہیں۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ متعدی امراض میں مبتلا افراد کورونا وائرس سے دوچار ہونے کی صورت میں زیادہ مشکل میں ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store