امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شرمناک الزامات، بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب شائع، تہلکہ خیز خبر آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کے اپنے چچا پر سنگین الزامات ، انکشافات سے بھر کتاب کے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچ گیا ۔ 

اس کتاب پر دونوں کے درمیان شدید لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پبلشر کو کتاب کی تقسیم کی عدالت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد یہ کتاب منظر عام پر آ چکی ہے جس کا عنوان ہے: ”بہت زیادہ اور کبھی بھی کافی نہیں: میرے خاندان نے دنیا کے سب سے خطرناک انسان کو کیسے تخلیق کیا؟“ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ پر تنقید کرنے والی اس کتاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خاتون پریس سیکرٹری کیلی میکانی نے کہا کہ میری ٹرمپ نے ایسے مضحکہ خیز اور فضول الزامات لگائے ہیں۔ جن میں بالکل کوئی سچائی نہیں ہے۔

میری ٹرمپ پیشے کے اعتبار سے کلینیکل نفسیات کی ماہر ہیں۔ صدر ٹرمپ کا تجزیہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان میں لوگوں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کا قدرتی رجحان ہے اور ہوسکتا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے بحران کو جان بوجھ کر غلط طریقے سے ہینڈل کیا ہو۔

وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان نے مصنفہ کے صدر ٹرمپ کے اس تجزیئے پر بھی تنقیدکی کہ وہ نرگیسیت کے شکار ہیں اور ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔

ترجمان نے مصنفہ کو یاد دلایا کہ ”خاندانی معاملات خاندانی معاملات ہوتے ہیں اور انہیں اس فرد کا نفسیاتی تجزیہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جو ان کا مریض نہیں ہے“۔

مصنفہ کے چچا اور صدرٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے قانونی چارہ جوئی کرکے کتاب کی اشاعت روکنے کی کوشش کی اور عدالت کو بتایا کہ ان کی بیٹی نے خاندان کیساتھ تحریری معاہدہ کر رکھا ہے۔ کہ وہ خاندانی معاملات کو نشر نہیں کرے گی اور یہ کتاب اس عہد کی خلاف ورزی ہے اس پر عدالت نے پبلشر کو تو کتاب کی تقسیم کی عبوری اجازت دے دی لیکن مصنفہ کو اشاعت سے الگ تھلگ رہنے کی ہدایت کی۔

یہ کتاب مارکیٹ میں آچکی ہے۔ مصنفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاہدے پر دستخط کراکر اس سے فراڈ کیا گیا ہے، جس کا مقصد کتاب کی اشاعت روکنا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ میری ٹرمپ نے اپنی یاد داشتوں میں ٹرمپ خاندان کے داخلی نجی معاملات کو کیوں طشت ازبام کیا ہے۔ میری ٹرمپ ہمیشہ سے اپنے خاندان کی باغی رہی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس کے دادا اور صدر ٹرمپ کے والد فریڈ ٹرمپ سینئر اپنی بہو اور میری کی ماں سے شدید نفرت کرتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ میری کی ماں ان کے بیٹے اور میری کے والد فریڈ ٹرمپ جونیئر کی موت کی ذمہ دار تھی۔

صدر ٹرمپ کی بہن اور میری کی پھوپھی بھی میری اوراس کے بھائی کو ناپسند کرتے تھے۔ ان ساری باتوں کا میری پر شدیدردعمل ہوا اور وہ صدر ٹرمپ سمیت خاندان کے دوسرے افراد کے سخت خلاف ہوگئی۔

میری ٹرمپ کی کتاب صدر ٹرمپ پر اخلاقی الزامات سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس نے تعلیمی زمانے نے SAT کا امتحان کسی کو پیسے دے کر اپنی جگہ بیٹھنے سے پاس کیا۔

کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ایک بہن میری این ٹرمپ جو وفاقی جج رہ چکی ہیں، اپنے بھائی کو ایشیا کا مسخرہ کہتی تھیں، جس کا کوئی اصول نہیں ہے۔

میری نے کتاب میں یہ بھی بتایا کہ اس کا باپ فریڈ ٹرمپ جونیئر جب ہسپتال میں داخل تھا تو سارے خاندان نے اسے وہیں بے یارومددگار چھوڑ دیا، جس کی وہیں موت واقع ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store