امریکہ میں تعلیمی ادارے کب سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا؟ مائیک پنس کا اعلان جاری

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس فائل فوٹو امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس

امریکہ میں موسم خزاں سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ مئی 2020 میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے دوا بھی نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے تجویز کی گئی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہمیں جلد از جلد اسکولوں کو کھولنا چاہیے۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مطابق تمام ریاستوں کو اسکولوں کو کھولنے پر آمادہ کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ حکومت تمام ریاستوں کو اسکول کھولنے کے لیے مراعات بھی دے گی۔

پاکستان میں بھی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے مشاورتی اجلاس میں یکم ستمبر سے اسکول کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت آٹھ جولائی 2020 کو منعقد ہونے والے بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی تو ملک بھر میں یکم ستمبر سے اسکول کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ 22 اگست 2020 کو صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اوراگر صورتحال تشویشناک ہوئی تو تعلیمی ادارے بدستور بند رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن نےاسکولوں کو اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store