کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے عالمی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان، سربراہ عالمی ادارہِ صحت

چینی صدر اور سربراہ عالمی ادارہِ صحت فائل فوٹو چینی صدر اور سربراہ عالمی ادارہِ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے عالمی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان کردیا تاکہ وبا پر مزید تحقیق کی جاسکے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ کورونا کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے‘۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کا کہنا تھا کہ مرض ابھی اپنے عروج پر نہیں پہنچا مگر اُس کے باوجود وبا کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے، گزشتہ کچھ ماہ میں کورونا پھیلنےکے پہلے مرکزکا بڑاچرچا رہا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈبلیوایچ اوکی ٹیم اگلی دستیاب پرواز سےچین جانےکیلئے تیارہے، جہاں چینی ماہرین کے ساتھ مرض کےمقام کی نشاندہی کیلئےمنصوبہ تیارکریں گے اور پھر اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ یہ وائرس کہیں جانوروں سے انسانوں میں تو منتقل نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموا ت کی تعداد بھی اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 993 تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا کو چینی یا ووہان وائرس کہتے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ چین نے دانستہ طور پر دنیا کو آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے امریکا سمیت دنیا کے تمام ممالک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store