کورونا وائرس میں مبتلا بھارتی صحافی کا انوکھا اقدام، دنیا حیران و پریشان رہ گئی

کورونا مریض فائل فوٹو کورونا مریض

کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی نے مبینہ طور پر چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، 35 سالہ ترون سسودیا کینسر کے بھی مریض تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا پازیٹو صحافی نے اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، خودکشی کرنے والے صحافی 35سالہ ترون سسودیا کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ وہ کورونا پازیٹو ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کے بھی مریض تھے۔ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ کافی دنوں سے ڈپریشن میں مبتلا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے بتایا جا رہا تھا کہ ان کی حالت نازک ہے اور ایمس اسپتال کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے لیکن خبر رساں ادارے کی اطلاع کے مطابق آئی سی یو میں انہیں داخل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں حادثہ کے متعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صحافی کا تعلق دینک بھاسکر سے ہے اور وہ کورونا پازیٹو ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کے مرض سے بھی جنگ لڑ رہے تھے۔

صحافی کا نام ترون سسودیا بتایا جاتا ہے اور شائع رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کچھ دنوں پہلے دینک بھاسکر انتظامیہ نے ان سے استعفیٰ لے لیا تھا لیکن بعد میں وہ پھر ادارے سے منسلک ہو گئے تھے۔

وہ اپنی بیماری اور مالی حالات کے پیش نظر گزشتہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر کافی تناؤ کا شکار تھے، ان کی فیملی دہلی کے بھجن پورہ میں رہائش پذیر ہے، ترون کے ساتھیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی ذہنی پریشانی کے بارے میں اکثر تذکرہ کیا کرتے تھے اور انھیں بچانے کی گزارش بھی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ ترون سسودیا کی شادی تقریباً 3 سال پہلے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ کافی دنوں سے وہ گھر پر ہی رہ رہے تھے، لیکن کورونا پازیٹو ہونے کے بعد انھیں علاج کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترون سسودیا گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے حوالے سے ہی رپورٹنگ کر رہے تھے اور پھر وہ خود ہی اس انفیکشن کی زد میں آ گئے۔

install suchtv android app on google app store