امریکی حکام نے لیا کڑا فیصلہ، غیر ملکی طلبا پر بجلیاں گرا دیں

  • اپ ڈیٹ:
امریکہ نے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے فائل فوٹو امریکہ نے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے

امریکہ نے غیر ملکی طلبا کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی کلاسز آن لائن ہیں تو وہ امریکہ سے چلے جائیں کیونکہ اگر تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز ہی جاری رکھیں گے تو طلبہ کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے گا۔

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ جو احکامات پر عمل نہیں کریں گے انہیں ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔

امریکی حکومت نے تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اعلان کے بعد غیر ملکی طلبا کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی حکومت کی جانب سے فیصلہ کورونا کی روک تھام کے باعث بھی کیا گیا۔

امریکی حکومت کے فیصلے کے بعد طلبہ میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے کیونکہ اب غیر ملکی طلبہ کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا یا پھر کسی اور تعلیمی ادارے میں داخلہ لینا ہو گا۔

گزشتہ ہفتے امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ میں یومیہ ایک لاکھ کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگیں تو انہیں قطعی حیرت نہیں ہو گی۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہم درست سمت میں نہیں جا رہے ہیں۔ امریکہ میں اچھے معیاری ماسک شہریوں میں مفت تقسیم کرنے چاہئیں۔

 

install suchtv android app on google app store