کورونا وائرس: امریکا میں تیار کی جانے والی ویکسین کے ٹرائل سے متعلق اہم خبر آگئی

سائنسدان فائل فوٹو سائنسدان

امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کے ٹرائل میں شامل رضا کار ایک اور ٹرائل میں شامل ہوں گے جس کے بعد ویکسین کی اثر انگیزی کا تعین کیا جاسکے گا۔

یہ ویکسین امریکی بائیو ٹیک کمپنی ماڈرینا کی تیار کردہ ہے جس کے ٹرائل میں شامل 30 ہزار رضا کار ایک اور لیٹ اسٹیج ٹرائل میں شامل ہوں گے، جبکہ کچھ رضا کار ایسے ہوں گے جو اس مرحلے میں پہلی بار شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم سرما کے اختتام یا سنہ 2021 کے اواخر تک ہم جان جائیں گے کہ کیا ہم ایک محفوظ اور مؤثر ویکسین حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں؟

امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسز کولنز کا بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامہ ویکسین ایکسلریشن پروگرام کے تحت سال کے آخر تک ایک محفوظ اور مؤثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہے گی۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پر امید ہیں کہ امریکا جلد ہی کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لے گا۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان کے مطابق ایف ڈی اے نے 4 مختلف ویکسینز کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے، 2 ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store