برطانوی پولیس کی بڑی کارروائی، جرائم کرنے والے 746 گروہوں کو ختم کردیا، جانیے تفصیلات

  • اپ ڈیٹ:
نیشنل کرائم ایجنسی فائل فوٹو نیشنل کرائم ایجنسی

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 746 گروہوں کی کمر توڑ دی۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پولیس کی اب تک کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے خفیہ مواصلاتی نظام تک رسائی حاصل کر کے اینکروچیت کے ذریعے غیر قانونی کام کرنے والے نیٹ ورک کو توڑ کر منظم جرائم کرنے والے 746 گروہوں کو ختم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اینکروچیٹ وہ خفیہ سسٹم ہے جس کو دنیا کے ہزاروں‌ جرائم پیشہ افراد استعمال کررہے ہیں‌اور یہاں‌پر منی لانڈرنگ، اسلحہ اور منشیات کی خرید و فروخت ہوتی تھی۔

این سی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینکرو چیٹ کے خفیہ اور مضبوط سسٹم کو ڈی کوڈ کر کے معلومات حاصل کیں، یہ خفیہ سسٹم صرف جرائم پیشہ افراد کے لیے بنایا گیا تھا، جس پر دنیا بھر کے 60 ہزار سے زائد صارفین موجود تھے۔

این سی آر اور پولیس نے اس مشترکہ آپریشن کو وینٹک کا نام دیا جسے اپنی نوعیت سب سے بڑا آپریشن بھی قرار دیا گیا، نیشنل کرائم ایجنسی 2016 سے اس نیٹ ورک کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی مگر رواں برس تیرہ جون کو اُسے خفیہ سسٹم تک رسائی ملی۔

ایس سی آر نے جیسے ہی خفیہ سسٹم تک رسائی حاصل کی تو اینکرو چیٹ نے صارفین کو فوراً فون پھینکنے کا میسج بھیجا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق ایک بین الاقوامی ادارے کی مدد سے اس سسٹم کو توڑا گیا، خفیہ سسٹم کو غیر قانونی اشیاء کی ترسیل، منی لانڈرنگ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، اس کارروائی سے برطانیہ میں ہونے والی مزید دو سو وارداتوں کو روک دیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اینکروچیٹ کے خفیہ سسٹم کے لیے ایک خاص ہینڈ سیٹ استعمال کیا جا رہا تھا جو کوڈ میسجنگ سروس فراہم کرتا تھا، مشترکہ کارروائی کے بعد برطانیہ میں اینکروچیٹ کا سرور بند کردیاگیا۔

پولیس اور نیشنل کرائم ایجنسی نے کارروائی کے نتیجے میں 50 لاکھ پاؤنڈز نقد، 77 آتشی اسلحہ، 1800 ایمیونیشن راؤنڈز اور دو ٹن سے زائد منشیات برآمد کی جبکہ 55 اعلی قیمتی کاریں اور 73 لگژری گھڑیاں بھی قبضہ میں لیں۔

install suchtv android app on google app store