انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کو بحال کرنے کا فیصلہ، کویتی حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

کویت ائیر لائن فائل فوٹو کویت ائیر لائن

کویت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پہلی اگست سے ائیر پورٹوں کو کمرشل پروزوں کے لیے کھول دیا جائے گا ۔

کویتی اخبار ” القبس” کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویتی حکام کی جانب سے ایک جامع منصوبہ ترتیب دے دیا گیا ہے۔ کویتی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اگست کی پہلی تاریخ سے ملک کے ائیر پورٹوں کو کمرشل پروزوں کے لیے کھول دیا جائے گا، لیکن آغاز میں فضائی آپریشن محدود رکھا جائے گا۔

فضائی آپریشن تین مرحلوں میں بحال کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ محدود ہوگا، اس میں صرف تیس فیصد پروازوں کو آمد و رفت کی اجازت دی جائے گی۔

روزانہ کی بنیاد پر 100 پروزوں کو لینڈگ کی اجازت دی جائے گی جبکہ 10 ہیزار مسافر آمد و رفت کر سکیں گے۔

دوسرا مرحلہ اگلے سال سے شروع ہوگا، اس مرحلے میں ساٹھ فیصد فضائی آپریشن بحال کیا جائے گا۔ جس میں روازنہ کی بنیاد پر بیس ہزار مسافر اور دو سو طیاروں کی آمد و رفت یقینی بنائی جائے گی۔

اگلے سال کے آٹھویں مہینے سے تیسرے مرحلے کا آغاز ہوگا اور اس مرحلے میں یومیہ 30 ہزار افراد آمد روفت کر سکیں گے جبکہ 300 سے پروزوں کو ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی ۔

install suchtv android app on google app store