متحدہ عرب امارات اور عمان کے شہریوں سے متعلق سعودی عرب نے اہم اقدام کردیا

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے شہریوں کو آرام دہ اور تیزرفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے ’گلف ٹرین منصوبہ‘ 2023 میں مکمل ہوجائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ گلف ٹرین خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور سلطنت عمان کو جوڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 2025 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

جی سی سی کے جنرل سکریٹریٹ خلیفہ العبری کا کہنا تھا پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اسے دوسرے مرحلے میں بحرین، سعودی عرب اور کویت گلف ٹرین منصوبے سے مربوط کریں گے، اس منصوبے کے تحت خلیجی ممالک کے آپس میں روابط مضبوط ہوں گے اور شہریوں کے علاوہ سامان کی ترسیل بھی آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹرین منصوبے سے خلیجی ممالک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گی۔

خیال رہے کہ گلف ٹرین کی ریلوے لائن کویت سے عمان تک 2117 کلو میٹر طویل ہوگی، اس کی فی گھنٹہ رفتار 220 کلو میٹر رہے گی، اس پر پندرہ ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

install suchtv android app on google app store