7 مارچ سے بند کنگ فہد پل کب کھولا جا رہا ہے؟ سعودی حکومت نے اہم بیان جاری کردیا

 کنگ فہد پل فائل فوٹو کنگ فہد پل

سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والا طویل کنگ فہد پل رواں ماہ کے آخری ہفتے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر بند کیا جانے والا کنگ فہد پل کو عوام کیلئے کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں

اس حوالے سے بحرینی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا کنگ فہد پل 27 جولائی سے مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کا محکمہ سیاحت و تفریحات سعودی سیاحوں اور وزیٹرز کے خیر مقدم کے لیے انتظامات کررہا ہے۔

2019کے دوران کنگ فہد پل کے راستے ایک عشاریہ ایک کروڑ سیاح پہنچے تھے، ان میں سے 90 لاکھ سعودی تھے، اس پل سے روزانہ 75 ہزار افراد سفر کرتے ہیں، محکمہ سیاحت سے بحرین کو سالانہ 3.6 فیصد آمدنی ہوتی ہے جو 13 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

بحرینی محکمہ سیاحت کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات کے ساتھ سیاحوں کے استتقبال کی بھر پور تیاریاں کررہا ہے۔ جی سی سی ممالک نے27 جولائی سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا کی وبا کے دوران کیے جانے والے احتیاطی اقدام کے تحت 7 مارچ سے کنگ فہد پل بند ہے۔

واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور 23.2 میٹر چوڑا ہے۔
یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986 کو ہوا تھا۔

کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے32 برس میں382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں جبکہ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے، ذرائع کے مطابق اس کے بالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store