اماراتی حکومت کا پاکستان سول ایوی ایشن کو خط، اہم معاملے میں وضاحت مانگ لی، جانیے تفصیلات

اماراتی جہاز فائل فوٹو اماراتی جہاز

یو اےای کی سول ایویشن نے مشتبہ لائسنس پائلٹس کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے لائسنس کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نے پاکستان کے ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی کو خط لکھ کر معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ لائسنس پائلٹس معاملے پر پاکستان کے متحدہ عرب امارات کی ایرلائن میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس اور فلائٹ آپریشن افسران کی تصدیق کی جائے۔

خط کے مطابق سی اے اے پاکستان مشکوک اور جعلی لائسنس سے متعلق بھی وضاحت بیان کرے جب کہ سی اے اے پاکستان 50 پاکستانی پائلٹس اور چار فلائٹ آپریشن افسران کے لائسنس کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ فراہم کرے۔

خط میں کہا گیا ہے فلائٹ سیفٹی کے طور جانچ انتہائی اہم ہے، کراچی: پاکستان سی اے اے فلائٹ مینٹیننس انجینئرز اور فلائٹ آپریشن افسران کو کس طرح لائسنس جاری کرتا ہے اس کی وضاحت کی جائے۔

دوسری جانب یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں۔

ترجمان سی اے اے برطانیہ کے مطابق یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں پروازیں معطل کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store