نجی ملازمین کے لیے بحرین حکومت کا بڑا اعلان، اہم خبر آگئی

بحرین فائل فوٹو بحرین

بحرین حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے ملازمین کی پچاس فیصد تنخواہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں بحرین حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کیا گیا ہے، حکومت سرکاری خزانے سے ملازمین کی 50 فیصد تنخواہ ادا کرے گی۔

بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے پر یکم جولائی 2020 سے عملدرآمد ہوگا، حکومت بجلی اور پانی کے بل میں مقامی شہریوں کو سہولت بھی دے گی۔

اس سے قبل بحرین حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ نجی اداروں کے تمام ایک لاکھ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 570 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

بحرینی حکومت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل کا بوجھ کم کرنے کے لیے اپریل سے جون تک تمام شہریوں کی تنخواہوں میں تعاون کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store