اماراتی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

متحدہ عرب امارات میں نافذ کرفیو ختم فائل فوٹو متحدہ عرب امارات میں نافذ کرفیو ختم

کورونا وبا کے سبب متحدہ عرب امارات ميں نافذ کیا گیاکرفيو اٹھاليا گيا تاہم شہريوں کواحتياطی ہدايات پرعمل کی تاکيد کردی گئی۔

کرونا وائرس کے خلاف ڈس انفيکشن مہم کے بعد متحدہ عرب امارات ميں کرفيوختم کرديا گيا۔شہری اب دن کےکسی بھی وقت، کسی بھی علاقے کا سفر کرسکتے ہیں تاہم انھيں احتياطی ہدايات پرعمل کی تاکيد کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات ميں کرونا کے پھيلاؤ کے بعد26مارچ کوڈس انفيکشن مہم کے ساتھ ساتھ کرفيونافذ کرديا گيا تھا،23 اپريل کوکرفيوميں نرمی کی گئی تھی۔

کہا جارہا ہے کہ يہ فيصلہ کرونا کے پھيلاؤ ميں قدرے کمی کے بعد کيا گيا ہے تاہم پچھلے روز 450 نئے کيسز سامنے آئے ہيں۔

کيسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے جبکہ 34 ہزارصحت ياب ہوچکے ہيں،307 مريض انتقال کرچکے ہیں

install suchtv android app on google app store