عرب ممالک نے ترکی کے حوالے سے کیا اعلان کر دیا؟ نئی کشیدگی پیدا ہوگئی، جانیے تفصیلات

شیخ عبداللہ فائل فوٹو شیخ عبداللہ

عرب ممالک اور ترکی میں کشیدگی کااظہاراب کھلے لفظوں میں ہونے لگاہے، جس میں عرب ممالک خطے میں ترکی کی مداخلت پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناپسندیدہ ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی سینیر مندوب جوزف بوریل سے ٹیلیفونک گفتگومیں کہا ہے کہ ترکی عرب ممالک میں مسلسل مداخلت کررہا ہے، جس پر عرب ممالک میں انقرہ کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے دوران گفتگو سوڈان اور لیبیا کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور لیبیا میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی وزیر خارجہ اور جوزف بوریل نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ اگر لیبیا کو نقصان پہنچا تو خطے کے دوسرے ممالک بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

الشیخ عبداللہ بن زاید نے مزید کہا کہ عرب ممالک میں ترکی کا کردار ناقابل قبول ہے۔ اگر ترکی اپنا قبلہ درست نہیں کرتا تواس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store