اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کا منصوبہ ترک کردے, اقوام متحدہ کا سخت بیان جاری

اقوام متحدہ فائل فوٹو اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل کوخبردارکیا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے علاقوں کے الحاق سے باز رہے، الحاق کیا توعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کا منصوبہ ترک کردے، مغربی کنارے میں اسرائیل نے یہودی بستیوں کا الحاق کیا توعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

اسرائیل کا مغربی کنارے کا الحاق فلسطینیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، اس اقدام سے دوریاستوں کے منصوبے کونقصان پہنچے گا۔

خیال رہے اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کو یکم جولائی سے اسرائیل میں انضمام کرلینے کا فیصلہ کیا ہے ، مغربی کنارے کے کچھ حصے کے انضمام کے بعد وادی اردن کے بیشتر علاقوں اور اس خطے میں تعمیر 235 ”غیر قانونی“ اسرائیلی بستیوں پر اسرائیل کو خود مختاری حاصل ہوجائے گی۔ یہ مغربی کنارے کے تقریباً 30 فیصد علاقے پر مشتمل ہوگا۔

عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے جبکہ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store