افغانستان دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

افغان فورسز فائل فوٹو افغان فورسز

افغانستان نے شدت پسندوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے بدغس میں دہشت گردوں نے اچانک فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دس اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب فوجی اہلکار چھاؤنی سے نکلنے کی تیاریاں کررہے تھے، فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور شدت پسندوں سے مقابلہ جاری ہے۔

جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن جلد مکمل کرنے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔ مذکورہ حملہ کس گروہ نے کیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ شدت پسند کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی کہ جب طالبان اور افغان قیادت مذاکرات کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔ فریقین قطری دارالحکومت دوحہ میں بات چیت کریں گے۔

install suchtv android app on google app store