ٹرمپ انتظامیہ ہو گئی چوکنا، کورونا وائرس سے متعلق پریشان کن پیشن گوئی نے امریکہ کو خبردار کردیا

امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان فائل فوٹو امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان

امریکہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا امکان ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

امریکہ کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے کہا ہے کہ موسم خزاں میں کورونا کا دوسرا سخت وار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کیا ہوگا، لیکن تیاریاں مکمل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 734 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی۔

 

install suchtv android app on google app store