سعودی حکومت نے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا، اہم خبر آگئی

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان فائل فوٹو شاہ سلمان اور محمد بن سلمان

سعودی حکومت نے مکہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں سے کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکہ کے علاوہ بقیہ تمام شہروں سے کل صبح 6 بجے کرفیو سمیت دیگر تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف شہروں میں تین ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا البتہ کل سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔

سعودی حکومت نے ہوٹلز، سرکاری دفاتر سمیت دیگر پابندیاں ختم کرنےکا فیصلہ بھی کیا، اس کے علاوہ کھیلوں اورسیاحوں کے داخلے پر عائد ہونے والی پابندی بھی کل یعنی 21 جون کی صبح 6 بجے سے ختم کردی جائے گی۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں، حجام کی دکانوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ایس او پیز پر عملد درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو دوبارہ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مکہ شہر میں مساجد میں نماز احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہے گی جس میں محدود نمازیوں کو شرکت کی اجازت ہے، علاوہ ازیں عمرے پر عائد ہونے والی پابندی تاحال برقرار رہے گی۔

install suchtv android app on google app store