دو طیاروں کا آپس میں تصادم، ایک گرکر تباہ، پائلٹ زخمی ہوگیا

طیاروں کا تصادم فائل فوٹو طیاروں کا تصادم

کینیڈا میں دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک پائلٹ زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریاست اوٹاوا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق دوسرا طیارہ کیسنا 172 ایم جی آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، اس طیارے میں 4 افراد موجود تھے، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

اوٹاوا فائر سروسز کے مطابق حادثے کے فوری بعد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے میں مدد کی اور اسے اسپتال منتقل کیا، حادثے میں زخمی ہونے والے پائلٹ کی عمر 70 سال بتائی گئی ہے۔

اوٹاوا کے شہری مارک ہیلم کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے طیاروں کو آپس میں ٹکراتے ہوئے دیکھا اس کے بعد ایک طیارہ سمندر میں گرا اور طیارے کا پائلٹ اپنی مدد آپ کے تحت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق سمندر سے تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ ہٹا دیا گیا ہے، امدادی کاموں میں اوٹاوا پولیس ریسکیو حکام نے حصہ لیا۔

کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس تصادم سے آگاہ ہیں اور طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی کینیڈا کے شہر انٹاریو میں چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store