سیاہ فام شخص کی ہلاکت: امریکا میں پُرزور احتجاج جاری، ٹرمپ کا فوج تعینات کرنے کا عندیہ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر ہم پرامن مظاہرین کے ساتھ ہیں لیکن کسی بھی شہر میں بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہنگامے ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کریں گے۔

ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سیاہ فام باشندے جارج فلائیڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا لیکن مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگ جلاوَ گھیراوَ اور لوٹ مار سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں جو ہوا وہ سراسر بدنامی تھی اور اب ہم امریکی دارالحکومت کی حفاظت کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھانے جا رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ بے گناہوں کیلئے خطرہ بننے والوں کو قانون کے مطابق سزا دیں گے۔ تیار رہیں، مظاہرین کو سخت سزاؤں اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

ٹرپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہنگاموں کو ختم کرنے کیلئے نئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کے دوران گورنرز کو مظاہروں کی جگہ نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ نے آج پہلی بار سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور گورنرز کو حالات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔

ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر نے کہا گورنرز حالات پر قابو نہ پاسکے تو فوج بلائیں گے۔ امریکہ میں حالات صرف24گھنٹے سے خراب ہیں اور حالات خراب کرنے والے مظاہرین نہیں لٹیرے تھے جو مظاہرین کے روپ میں دکانوں کی لوٹ مار کے لیے آئے تھے۔

جارج فلائیڈ کی میڈیکل رپورٹ

رپورٹ کےمطابق پولیس افسر نے 8منٹ 46 تک گھٹنے سے دبائے رکھا اور گردن پرگٹھنا ٹیکنے کے3 منٹ بعد ہی جارج فلائیڈ بےحرکت ہوچکا تھا۔

گھٹنا ہٹانے سے2 منٹ قبل دیگر افسران نے فلائیڈ کی نبض دیکھی۔ واقعےکی فوٹیج میں سیاہ فارم شہری جارج فلائیڈ کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔ جارج فلائیڈ کو یہ کہتےسنا جاسکتا ہے’میں سانس نہیں لے پا رہا‘۔ خبرایجنسی کے مطابق سرکاری طور پر جارج فلائیڈ کی موت کی وجہ دل کے مسائل کو قراردیا گیا تھا۔

پولیس اہلکارڈیرن چاون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہے، جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث اہلکار ضمانت پر رہا ہے اور 8جون کو عدالت میں پیش ہوگا۔

امریکہ میں سفید فارم پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فارم باشندے کی ہلاکت کیخلاف ہنگامے اور مظاہرے ہو رہے ہیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 23ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔

install suchtv android app on google app store