قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریائی جوڑے کو گولیاں کیسے مار دی گئیں؟ تفصیل اس خبر میں

قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریائی جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں فائلل فوٹو قرنطینہ کی خلاف ورزی پر شمالی کوریائی جوڑے کو گولیاں مار دی گئیں

کورونا وائرس قرنطینہ کے دوران ملک سے فرار ہونے کے الزام میں شمالی کوریائی حکام نے میاں بیوی کو فائرنگ اسکوڈ کے ذریعے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح شمالی کوریا میں بھی کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر سخت پابندیاں عائد ہیں، اسی دوران ایک میاں بیوی گھر سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ میاں بیوی کو ملک میں عائد قریطینہ کے دوران گھر سے نکلنے اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں سرحد پر شمالی کوریائی فورسز نے گرفتار کرلیا اور انہیں بغیر کسی ٹرائل کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے حکام نے بغیر کسی ٹرائل کے جوڑے کو سزائے موت دیتے ہوئے فائرنگ اسکوڈ کے سامنے کھڑا کرکے گولیوں سے چھنلی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ خاتون اپنے جوان بھانجے کو اس کے والدین کے پاس چھوڑنے جارہی تھی جو جنوبی کوریا میں مقیم ہیں۔

جوڑے کو شمالی کوریا کی فورسز نے دونوں ملکوں کی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے متاثرہ جوڑے کے بھانجے کو کم عمری کے باعث موت کی سزا نہیں دی تاہم میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اسی وقت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

install suchtv android app on google app store