کورونا کے حملوں اور امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی اسٹاک مارکیٹ تیز ترین ترقی کرنے والی اسٹاک مارکیٹس کی فہرست میں شامل

ایرانی اسٹاک مارکیٹ فائل فوٹو ایرانی اسٹاک مارکیٹ

ایک طرف امریکی پابندیاں ہیں تو دوسری طرف وبائی حملوں نے عالمی نظام معیشت کوہلا کر رکھ دیا ہے،لیکن مشکل ترین حالات کے باوجود ایران کی اسٹاک ایکسچینج تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

کورونا وائرس نے جہاں بڑی بڑی عالمی معاشی طاقتوں کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں برادر ملک ایران کی معیشت میں بہتری دیکھنے میں آرہی،ایرانی اسٹاک مارکیٹ عالمی سطح پر تیز سے ترقی کرنے والی اسٹاک مارکیٹس کی فہرست میں آگئی۔

ایران کے مرکزی انڈیکس ٹیڈ پکس میں مقامی کرنسی کی سطح پر دو سال میں دس گنا اضافہ ہوا،جو عالمی اسٹاک مارکیٹس کے مقابلے میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

ایرانی حکومت کی جانب سےعام شہریوں کواسٹاک مارکیٹ کے حصص خریدنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد سے لوگوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے،لوگ اپنی جمع پونجی سے شیئرز خرید رہے ہیں،حکومت کی طرف سے عوام کی اسٹاک مارکیٹ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

ایرانی حکومت چاہتی ہے کہ کپٹیل مارکیٹ کمپنیوں اور حکومت کیلئے فنانسنگ کا ایک بڑا مرکز بنا دیا جائے اور ساتھ ہی لوگوں کے لئےسرمایہ کاری کے مزید مواقع بھی پیدا کیئے جا سکیں۔اس وقت، ایرانی اسٹاک ایکسچینج بااثر مارکیٹ میں تبدیل ہوچکی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ ماہرین کے مطابق ، ایران کی اسٹاک مارکیٹ جلد طاقتور سیاسی مرکز بن جائے گی جس سے سیاسی و اقتصادی معاملات میں بھی تبدیلی آئے گی۔

install suchtv android app on google app store