نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی لائیو گفتگو، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر کیا کیا؟ جانیے تفصیلات

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم فائل فوٹو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جسینڈا آرڈرن لائیو گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران زلزلہ آ گیا، زلزلے کے جھٹکوں کے باوجود بہادر خاتون نے اپنے حواس برقرار رکھے۔

انہوں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران وہ مسلسل مسکراتی رہیں۔ اس موقع پر میزبان نے جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے کچھ کہنا چاہا تو انہوں نے اس کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ریان یہاں تھوڑا سا زلزلہ آیا ہے اور کمرہ ہل رہا ہے، انہوں نے کہاکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میرے پیچھے موجود چیزیں ہل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران 5.6 شدت کا زلزلہ آیا اس کا مرکز ویلنگٹن سے باسٹھ میل دور سمندر کی تہہ تھی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے میزبان کو تسلی دی کہ میرے اوپر لٹکنے والی لائٹس بھی نہیں ہیں اور میں ایک محفوظ جگہ پر ہوں۔

install suchtv android app on google app store